ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قطر نے جواباً چاڈ کا سفارت خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا

قطر نے جواباً چاڈ کا سفارت خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا

Sat, 26 Aug 2017 16:09:40    S.O. News Service

دوحہ،25اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خلیجی عرب ریاست قطر نے اپنے ہاں وسطی افریقی ملک چاڈ کا سفارت خانہ بند کر دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ دوحہ حکومت نے اس سفارت خانے کے تمام عملے کو بہّتر گھنٹوں کے دوران ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں بدھ تئیس اگست کو چاڈ کی حکومت نے بھی دارالحکومت اینجمینا میں قطری سفارت خانے کے عملے کو دس دنوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا تھا۔ قطر نے چاڈ کے سفارت خانے کو بند کرنے کے حوالے سے کہا کہ چاڈ خطے میں پائی جانے والی بلیک میلنگ مہم کا حصہ بن گیا ہے۔


Share: